پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی اور زیریں دیر سمیت چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے۔
ایٹا حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ ڈائریکٹر ایٹا نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔