سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ نرخ میں 1400 روپے کا اضافہ

09:01 PM, 16 Apr, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر چلی گئی ہے اور فی تولہ نرخ میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے مقرر ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 825 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں