اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل11 میں کراچی کنگز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

10:22 PM, 16 Apr, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ ریزا ہینڈرکس نے 51، جیس روئے نے 39 جبکہ اعظم خان نے 34 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمیر منہاس نے 58 اور ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان شاداب خان بھی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں