وزیراعظم شہباز شریف کا مشن ترکیہ: انطالیہ آمد، صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کل ہوگی

09:40 PM, 16 Apr, 2026

انطالیہ : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے مکمل کرنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترک حکام اور گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کل پانچویں 'انطالیہ ڈپلومیسی فورم' کے افتتاحی سیشن میں شریک ہوں گے، جہاں وہ دنیا بھر سے آئے ہوئے قائدین کے سامنے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔     دورے کا سب سے اہم پہلو وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات ہے، جس میں دوطرفہ تجارت، دفاعی تعاون اور غزہ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
 وزیراعظم فورم کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جا سکے۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں جو مختلف تکنیکی اور سفارتی سیشنز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزیدخبریں