ایران امریکا ثالثی میں پاکستان کو بڑی کامیابی: مشرقِ وسطیٰ جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں رنگ لے آئیں

12:12 PM, 16 Apr, 2026

اسلام آباد:ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی قد اور امن کوششوں پر روشنی ڈالی۔پاکستان کی ثالثی نے ایران اور امریکا کو جنگ بندی پر آمادہ کیا، جس سے خطے میں بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔
 شہباز شریف تین ممالک کے دورے کے ذریعے 'پیس ایجنڈے' کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کسی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے صرف امن اور انسانیت کی بقا کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں