نئی دہلی :بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ پھٹ پڑا ہے۔ منی پور میں علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مقامی آبادی نے بھارتی قابض فورسز کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی پر عوام اور فوج کے درمیان شدید ٹکراؤ ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج کی 2 گاڑیاں جلا دیں اور کئی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
بھارتی فورسز نے بے قابو ہجوم پر قابو پانے کے لیے شدید شیلنگ کی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
منی پور میں عوامی بغاوت: بھارتی فوجی یرغمال، گاڑیاں نذرِ آتش
12:37 PM, 16 Apr, 2026