مظفرآباد : انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 'را' کے ایجنٹ کی گرفتاری اور دہشت گردی کے منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ گرفتار ایجنٹ عرفان راولاکوٹ اور گردونواح میں حساس مقامات کی ریکی کر رہا تھا۔ ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جاسوسی اور پیغامات کی ترسیل کے لیے استعمال کرتا رہا۔
دشمن ایجنسی 'را' اسکولوں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھی تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ملزم معصوم شہریوں اور بچوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے حساس تصاویر، ویڈیوز اور مالیاتی لین دین کے ثبوت (آڈیو کالز) برآمد کر لیے ہیں۔
آئی جی آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ہر وار کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔
آزاد کشمیر پولیس کی بڑی کامیابی: 'را' کا نیٹ ورک بے نقاب، دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
01:25 PM, 16 Apr, 2026