دوحہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحہ پہنچنے پر ان کا استقبال غیر معمولی پروٹوکول اور فوجی اعزاز کے ساتھ کیا گیا، جو خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر قطر نے خصوصی سفارتی آداب اور دوستی کی نئی مثال قائم کی۔وزیراعظم کے طیارے کو قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ (Qatar Emiri Air Force) کے لڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا۔ان لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو ایئرپورٹ تک اسکارٹ کیا، جسے بین الاقوامی پروٹوکول میں انتہائی بلند درجے کی عزت اور احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
محمد شہباز شریف نے اس پرجوش استقبال اور قطری پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی وزیراعظم کے لیے قطر کی فضائی حدود میں ریڈ کارپٹ استقبال، جنگی طیاروں کی سلامی، دوحہ میں اہم سفارتی مشن کا آغاز
02:14 PM, 16 Apr, 2026