کراچی :پاک بحریہ نے دفاعی خود انحصاری کی منزل کی جانب ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ 'سرفیس ٹو سرفیس' میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، میزائل نے سمندر کی لہروں کو چیرتے ہوئے طویل فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے جو اسے ہر قسم کے دفاعی ریڈار سے بچ نکلنے اور ہدف پر درست ضرب لگانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور اسے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا شاہکار قرار دیا۔صدرِ مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے قوم کے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔
سمندروں میں پاکستان کی نئی دھاک: دیسی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کے لیے واضح پیغام
11:25 AM, 16 Apr, 2026