زرعی اصلاحات کی نئی جہت ،پنجاب حکومت کا گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کا زرعی پیکیج

06:00 PM, 16 Apr, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں زرعی شعبے کے استحکام اور کسانوں کی مالی معاونت کے لیے 15 ارب روپے کے گندم سپورٹ فنڈ کی منظوری دے دی۔ یہ فنڈ براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو منتقل کیا جائے گا۔

پیکیج میں آبیانہ اور فکسڈ ٹیکس میں چھوٹ، گندم کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر سے پابندی کا خاتمہ، اور ای-ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کی شمولیت جیسے اقدامات شامل ہیں، جو زرعی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیکیج چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کے لیے ریلیف کا باعث بنے گا، تاہم اس کے پائیدار اثرات کے لیے مؤثر نگرانی اور بروقت عملدرآمد ضروری ہوگا۔

مزیدخبریں