پنجاب اسمبلی نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی قرارداد منظور کر لی

05:14 PM, 16 Apr, 2025

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سگریٹ اور تمباکو پر اضافی ٹیکس لگانے کی قرارداد منظور ہو گئی۔ یہ قرارداد طاہرہ مشتاق نے پیش کی، جنہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمباکو پر ٹیکسز بڑھا کر اس کے استعمال کو کم کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں تمباکو کے خلاف سخت قانون پر عمل کروایا جائے۔

خیال رہے کہ ایک سروے کے مطابق ہر روز تقریباً 1,200 بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، جس پر والدین اور ماہرین صحت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں