کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ، جج شہزاد خواجہ نے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس کو حتمی چالان جمع کرانے کے لیے 6 دن کی مہلت دے دی ہے۔
سماعت میں جیل حکام نے ساحر حسن کو پیش کیا، اور پولیس نے عبوری چالان میں ترامیم کر کے عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کے لیے 22 اپریل تک کا وقت دیا۔
ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں اس کے قبضے سے گانجا برآمد ہوا تھا۔