چلی :چلی میں ایک نوجوان اس وقت حیران رہ گیا جب گھر کی صفائی کے دوران اسے اپنے مرحوم والد کی ایک پرانی بینک پاس بک ملی۔ یہ بظاہر ایک پرانا کاغذ تھا، لیکن اس میں چھپی تھی ایسی رقم جس کا اندازہ کسی کو نہ تھا۔
پاس بک میں 60 اور 70 کی دہائی کی بچت درج تھی، لیکن بینک بند ہو چکا تھا، اس لیے پہلے تو لگا یہ بے کار ہے۔ پھر ایک لفظ نے سب کچھ بدل دیا: "ریاستی ضمانت"۔ اس ضمانت کے تحت حکومت ایسی جمع شدہ رقوم کی ادائیگی کی پابند ہے، چاہے بینک بند ہی کیوں نہ ہو۔
حکومت نے شروع میں انکار کیا، مگر اس نوجوان نے ہار نہیں مانی، عدالت گیا، اور کئی ماہ کی قانونی جنگ کے بعد بالآخر اسے انصاف ملا۔ عدالت کے حکم پر حکومت نے 1.2 ملین ڈالر کی رقم واپس کی اور یوں ایک پرانا کاغذ ایک نئی زندگی کی شروعات بن گیا۔