اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جو پہلے 18 اپریل کو طے تھا، اب 17 اپریل کو ہوگا۔ یہ اجلاس آئینی بنچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر اس اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آئینی بنچ کی تشکیل کے لیے یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے، جس میں ججز کے انتخاب کا عمل کیا جائے گا۔