کے پی حکومت کی شاندار تعلیمی پیش رفت ,اب سرکاری سکولوں میں مفت بیگز اور کتابیں ملیں گی!

03:32 PM, 16 Apr, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا کے بچوں کے لیے بڑی خوشخبری! اب سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو مفت سکول بیگز اور کتابیں دی جائیں گی۔ جی ہاں، یہ فیصلہ کے پی حکومت نے تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے کیا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اعلان کیا کہ یہ اقدام نہ صرف غریب والدین کے مالی بوجھ کو کم کرے گا، بلکہ داخلہ مہم کو بھی تقویت دے گا۔ ساتھ ہی PTC فنڈ کو بڑھا کر 7 ارب روپے کر دیا گیا ہے  تاکہ سکولوں میں سہولتیں مزید بہتر بنائی جا سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو مشورہ دے ڈالا: "ٹک ٹاک سے ہٹ کر علی امین گنڈاپور کے تعلیمی منصوبے کو کاپی کریں، تاکہ پنجاب کے بچے بھی تعلیم سے مستفید ہوں۔"

تعلیم کی دنیا میں یہ قدم خیبرپختونخوا کے لیے ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں