عوام کے لیے خوشخبری: بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

10:17 AM, 16 Apr, 2025

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ درخواست بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو بجلی فی یونٹ 1 روپے 72 پیسے تک سستی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے، اس سے پہلے دوسری سہ ماہی میں بھی صارفین کو 56 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا تھا اور بجلی فی یونٹ 1.90 روپے سستی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں