ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

10:14 AM, 16 Apr, 2025

اسلام آباد ؛ حکومت نے  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ یہ قیمتیں رات بارہ بجے کے بعد نافذ ہوگئی ہیں۔

حالانکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 64.71 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکی تھی اور توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے تک کمی آئے گی، لیکن حکومت نے ان قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں