اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا رابطے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

09:32 PM, 15 Sep, 2026

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیرپا امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل اور باقاعدہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور امن کے فروغ کے لیے ممکنہ سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نائب وزیراعظم نے امریکی ناظم الامور کو آگاہ کیا کہ 81ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔ وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

مزیدخبریں