اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

01:12 PM, 15 Sep, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے سفارتی کوششوں اور باہمی مفاہمت کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

رافیل گروسی نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

مزیدخبریں