پالیسی ریٹ میں عدم تبدیلی پر ایس ایم تنویر کی تشویش

07:57 PM, 15 Sep, 2025

لاہور:کاروباری رہنما ایس ایم تنویر نے اس بات پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی بینک نے اپنی پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سود کی شرح ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ناکافی ہے اور اسے کم کیا جانا چاہیے۔

ایس ایم تنویر نے بتایا کہ تین سال کی معاشی سست روی کے بعد اب معیشت میں بہتری آ رہی ہے، لیکن اس کے باوجود سود کی شرح میں کمی نہ ہونا کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکوں میں جمع شدہ رقم کا حجم بڑھ چکا ہے، مگر سود کی بلند شرح کی وجہ سے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے، خصوصاً توانائی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی شعبے کو فعال بنایا جائے تاکہ معیشت میں نئی جان آئے۔

ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے پیش نظر مرکزی بینک کو سود کی شرح کو کم کر کے 9 فیصد تک لانا چاہیے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں۔

مزیدخبریں