لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز، سال 2025 میں مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

06:44 PM, 15 Sep, 2025

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان تازہ کیسز کے بعد رواں سال 2025 میں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق، دونوں کیسز ان علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں پولیو مہمات کو سیکیورٹی خدشات، عوامی مزاحمت اور رسائی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسداد پولیو مہمات میں تسلسل اور عوامی تعاون نہ ملا تو وائرس کے مکمل خاتمے میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں