شنگھائی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چین کی قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا۔ بلاول نے پاک چین تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
فودان یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی تعلقات اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے عالمی تعلقات کے موضوع پر طلبہ کے سوالات کے جواب دیے اور نوجوانوں کو عالمی مسائل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے اور یہ تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔