خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 31 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

02:11 PM, 15 Sep, 2025

راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے علاقوں لکی مروت اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم کارروائیوں میں 31 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز خفیہ معلومات پر 13 اور 14 ستمبر کو کیے گئے۔

لکی مروت میں کی گئی کارروائی میں فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، جہاں جھڑپ کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح بنوں میں ہونے والے آپریشن میں مزید 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ تمام دہشت گرد بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کا صفایا کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسی ہفتے کے دوران پہلے بھی دو مختلف آپریشنز میں 35 بھارتی پراکسی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں