ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے، مداح غمزدہ

11:41 AM, 15 Sep, 2025

لاہور : پاکستان کے پیارے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ اچانک اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان خود احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے مداحوں سے عمر شاہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

احمد شاہ نے لکھا کہ "ہمارے خاندان کا چھوٹا چمکتا ہوا ستارہ عمر شاہ اب خالق حقیقی کے پاس چلا گیا ہے۔" فی الحال عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

عمر شاہ اپنے بھائی کے ساتھ رمضان کے پروگرامز میں بھی دکھائی دیتے تھے اور اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارت اور پیارے انداز کی وجہ سے سب کے دلوں میں بس گئے تھے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر نے احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں