اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا بالکل غلط ہے اور یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میچ میں کھیل کی اصل جذبے یعنی اسپورٹس مین شپ کی کمی دکھائی دی، جو کہ بہت مایوس کن بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے موقعوں پر جتنی بھی ٹیمیں ہوں، سب مل کر خوشیاں منائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی بغیر ہاتھ ملائے ڈریسنگ روم چلے گئے، جو کھیل کے آداب کے خلاف ہے۔