سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر عدالت کا تحریری فیصلہ

10:35 AM, 15 Sep, 2025

اسلام آباد: عدالت نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر واقعی کوئی غیر قانونی بات ہوئی ہے تو ایف آئی اے کو چاہیے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرے اور مقدمے کی مکمل تحقیقات کرے۔

درخواست گزار شہزادہ عدنان نے عدالت میں کہا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جس پر ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل قانونی کارروائی کرے۔

مزیدخبریں