پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش 23 نومبر تک بڑھا دی

10:20 PM, 15 Oct, 2025

لاہور: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پابندی 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، صرف ہنگامی صورتحال جیسے کہ طبی امداد کی ضرورت کے تحت کسی بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کے لیے فضائی حدود بند کی تھی، جس کے بعد سے یہ بندش مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں