ضلعی معیشتیں قومی ترقی کی بنیاد ہیں، ڈسٹرکٹ اکانومی منصوبہ گیم چینجر ہو سکتا ہے: ایس ایم تنویر

06:22 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ معیشت کی بحالی اور تیز رفتار ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو چاہیئے کہ اس منصوبے کو اپنائے اور اختیارات کو مقامی سطح پر منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر معیشت نہیں چلائی جا سکتی۔ معاشی فیصلے ضلعی سطح پر ہونے چاہییں تاکہ مقامی قیادت اپنے علاقوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے بنا سکے۔ ایس ایم تنویر نے یہ بھی کہا کہ مرکز اور ضلعی معیشتوں کے درمیان بڑھتا ہوا خلا معاشی جمود کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ملک میں نئے انتظامی یونٹس یا صوبے قائم کیے جائیں تو برآمدات 200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ ایس ایم تنویر نے پاکستان کی جی ڈی پی کا موازنہ ایلون مسک کی دولت سے کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی پالیسیوں میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں