سوشل میڈیا ذہانت میں رکاوٹ، نئی تحقیق نے والدین کو خبردار کر دیا

04:26 PM, 15 Oct, 2025

کیلیفورنیا:امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا کا استعمال ان کی ذہنی اور تعلیمی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔ 9 سے 13 سال کے 6 ہزار سے زائد بچوں پر کی گئی اس تحقیق کے مطابق روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں کی یادداشت، مطالعہ اور الفاظ کے ذخیرے میں واضح کمی دیکھی گئی۔

تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف ایک گھنٹہ روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں کی کارکردگی میں بھی 4 سے 5 پوائنٹس کی کمی آئی، جبکہ سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بچوں کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔

تحقیق معروف میڈیکل جرنل JAMA میں شائع ہوئی ہے، جس میں والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کریں تاکہ ان کی ذہنی نشوونما اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر نہ ہو۔

مزیدخبریں