سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس، وکیل عابد زبیری کے دلائل مکمل، سماعت پیر تک ملتوی

03:25 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان بار کونسل کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری کے دلائل سن لیے۔
وکیل نے فل کورٹ کی تشکیل اور آئینی بینچ کے اختیارات کے حوالے سے عدالت کو مختلف عدالتی فیصلے پیش کیے اور کہا کہ آرٹیکل 191 اے فل کورٹ کے قیام پر پابندی عائد نہیں کرتا۔

ججز نے فل کورٹ بنانے کے قانونی پہلوؤں، جوڈیشل کمیشن کے کردار اور ترمیم کی تشریحات پر سوالات کیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں