سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

11:36 AM, 15 Oct, 2025

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے طویل عرصے تک اسپیکر رہنے والے آغا سراج درانی کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی حلقوں میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایوان صدر نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو سراہا۔ آغا سراج درانی نے 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر کام کیا اور اس دوران اسمبلی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔

اس کے علاوہ، آغا سراج درانی مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے، جہاں انہوں نے سندھ کے مسائل پر کام کیا اور عوامی خدمت کی۔

مزیدخبریں