گورنر خیبرپختونخوا فیصل پشاور پہنچ گئے، آج شام نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

09:28 AM, 15 Oct, 2025

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے پشاور پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا آئینی فرض ادا کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کریں گے اور آئین کے مطابق اپنے تمام فرائض نبھائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو سے کی جانے والی باتوں کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

یہ حلف برداری تقریب پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ہونے جا رہی ہے، جس میں عدالت نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ اگر گورنر نہ آ سکیں تو صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو یہ عمل مکمل کرنے کو کہا گیا تھا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، اور سیاسی حلقوں میں اس تقریب کو ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں