شاہ عبد اللہ دوم کی پاکستان آمد، دو روزہ سرکاری دورے کا آغاز

06:17 PM, 15 Nov, 2025

اسلام آباد: اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا نور خان ایئربیس پر صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

دورے کا مقصد پاکستان اور اردن کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ شاہ عبد اللہ دورے کے دوران صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور ایوان صدر میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں