بنوں:بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران پولیس اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ عوام کی بھرپور حمایت بھی شامل رہی۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کو کامیاب آپریشن پر شاباش دی ہے۔