بشریٰ بی بی نے روحانیت کے ذریعے اثرورسوخ استعمال کیا:طلال چودھری

02:08 PM, 15 Nov, 2025

لاہور: وزیر مملکت طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے روحانیت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی اور انتظامی فیصلوں پر اثر ڈالا۔

چودھری کے مطابق، بشریٰ بی بی نے خود کو پیر اور عامل بتایا اور اہم اداروں میں تقرریوں اور فیصلوں میں اپنا کنٹرول قائم رکھا۔ ان کے الزامات میں مالی مفاد کے معاملات بھی شامل ہیں، جن میں پلاٹ، ہیرے کی انگوٹھی اور 190 ملین پاؤنڈ کے کیسز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سیاسی اور عدالتی نوعیت کے معاملات میں اہم بحث کا سبب بن سکتے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں