عمران خان کے فیصلے روحانیت کی بنیاد پر ہوتے تھے، ملک آئین کے تحت چل رہا ہے:عطا تارڑ

01:07 PM, 15 Nov, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی اور حکومتی فیصلے ملکی مفاد کی بجائے روحانیت کے اثرات پر کیے جاتے تھے اور بشریٰ بی بی اکثر سیاسی فیصلوں پر اثر انداز رہتی تھیں۔

انہوں نے عمران خان پر سابق وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے اور پی ٹی آئی کی سیاست کو جھوٹ اور منافقت پر مبنی قرار دینے کا الزام بھی لگایا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ 2017 کے دھرنوں اور خیبرپختونخوا میں پارٹی کی کارکردگی اس کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے وانا میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چل رہا ہے، اور کسی کی پسند و ناپسند کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں