حکومت عوام کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے، ججز کے استعفے جاری رہیں گے:ملک احمد خان

12:54 PM, 15 Nov, 2025

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چل رہا ہے اور پارلیمنٹ سپریم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے اور آئین کی حرمت کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ماضی میں فیصلے کس طرح کیے جاتے تھے سب جانتے ہیں، اور ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے بعض ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ججز ایک پارٹی کو سزا دینا چاہتے تھے، تاہم ایمانداری سے کام کرنے والے ججز کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔

سپیکر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ہٹائے جانے کے فیصلوں پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، اور حکومت عوام کے مفاد میں اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں