گوگل نے شاپنگ کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے

12:34 PM, 15 Nov, 2025

کیلیفورنیا:گوگل نے صارفین کے لیے شاپنگ کو آسان اور زیادہ ذہین بنانے کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ نئے فیچرز میں ایجنٹک چیک آؤٹ، جیمینائی ایپ میں شاپنگ اسسٹنٹ اور "Let Google Call" شامل ہیں۔

اب صارفین سرچ میں سوالات ایسے کر سکیں گے جیسے کسی دوست سے بات کر رہے ہوں، اور اے آئی فوری تجاویز کے ساتھ قیمتیں، ریویوز، دستیابی اور موازناتی ٹیبلز بھی دکھائے گا۔ جیمینائی ایپ کے ذریعے صارفین پراڈکٹس براؤز، قیمتیں موازنہ اور اسٹورز سے دستیابی چیک کر سکیں گے۔

"Let Google Call" فیچر صارفین کی جانب سے سٹاک اور قیمت کی فوری معلومات کے لیے قریبی اسٹورز سے رابطہ کرے گا اور نتائج ای میل یا ٹیکسٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فیچر فی الحال کھلونے، ہیلتھ اینڈ بیوٹی اور الیکٹرانکس کی کیٹیگریز کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ نئے اے آئی فیچرز چھٹیوں کے مصروف موسم میں بھی خریداری کے تجربے کو تیز، آسان اور خوشگوار بنانے میں مدد کریں گے۔

مزیدخبریں