بانی پی ٹی آئی کی تیسری شادی اور حکومتی فیصلوں پر مبینہ اثر و رسوخ:"دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں ا ہم انکشافات

11:20 AM, 15 Nov, 2025

اسلام آباد :برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی تیسری شادی کو ان کی حکومتی پالیسیوں اور فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے والا اہم عنصر قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا روحانی پس منظر اور مشاورت بعض سرکاری امور میں نمایاں طور پر نظر آئی۔

دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ نہ کر سکے، جس کی ایک بڑی وجہ ان کی نجی زندگی میں "روحانی اثر و رسوخ" کا بڑھ جانا تھا۔ پارٹی کے اندرونی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں، انتظامی معاملات اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی رہی ہیں، جس سے فیصلہ سازی کے عمل پر سوالات اٹھائے گئے۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سفری انتظامات، طیارے کے اڑان بھرنے کے اوقات اور ان تک رسائی جیسے امور بھی اکثر اوقات بشریٰ بی بی کی اجازت سے مشروط ہوتے تھے۔

مزیدخبریں