کیف :روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر بڑے پیمانے کے حملے میں 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغے، جس سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں سے رہائشی عمارتیں، شہری آبادی اور توانائی کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا جبکہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
کیف میں 6 اور جنوبی یوکرین میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کے دوران آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت بھی متاثر ہوئی، جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا نشانہ یوکرین کی دفاعی و توانائی تنصیبات تھیں اور اس نے نیٹو کو جنگ میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔