اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا ہونے کے بعد 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔