11 پاکستانیوں اور 20 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی، اسحاق ڈار کا ٹویٹ

08:10 PM, 15 May, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 11 پاکستانیوں اور ایران کے 20 شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی ممکن بنا دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام افراد اُن جہازوں میں سوار تھے جنہیں امریکا نے سنگاپور کے ذریعے ضبط کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام شہری محفوظ اور صحت مند ہیں اور بنکاک سے اسلام آباد کے لیے پرواز میں سوار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو بھی ان کے وطن واپس جانے کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ خارجہ نے اس معاملے میں سنگاپور کے وزیراعظم اور حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے بھی پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون کیا، جس پر امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کے شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں