لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے بھر میں دکانیں اور مارکیٹیں وقت پر بند کرنے کی پابندی ختم کر دی۔ حکومتِ پنجاب کے فیصلے کے مطابق تمام شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر تاجر تنظیموں کی جانب سے کاروباری اوقات بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی، جس پر وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یہ بڑا ریلیف فراہم کیا۔
اس فیصلے کے بعد اب شہری رات گئے تک عید کی خریداری بلا روک ٹوک کر سکیں گے، جس سے بازاروں میں رش کم کرنے اور گرمی کے ستائے شہریوں کو سہولت دینے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب تاجر برادری نے حکومت کے اس معاشی دوست فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عید کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔