ملک بھر میں سونا سستا، نئی قیمتیں جاری

05:45 PM, 15 May, 2026

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے کم ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے رہ گئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل تبدیلیوں کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں