آئی ایم ایف کا پاکستان پر 55 شرائط کا شکنجہ: 11 نئے مطالبات عائد، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تاریخیں مقرر

10:20 AM, 15 May, 2026

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اقتصادی پروگرام کے حوالے سے ہنگامی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مزید 11 نئی کڑی شرائط عائد کر دی ہیں، جس کے بعد حکومتِ پاکستان پر عائد مجموعی شرائط کی سنچری نصف (55) ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں نہ صرف یہ کہ عوام کے لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں نئے اضافے کا پورا ٹائم لائن دیا گیا ہے، بلکہ نیب کے ڈھانچے کو بھی بدلنے کا حکم جاری ہوا ہے۔
آئی ایم ایف نے گردشی قرضے (Circular Debt) کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے حکومت کو پبلک یوٹیلٹیز کے نرخوں میں درج ذیل تاریخوں پر ردوبدل کرنے کا پابند کیا ہے۔    جولائی 2026، گیس کے نرخوں میں پہلے مرحلے کا اضافہ کیا جائے گا۔    جنوری 2027،بجلی کی قیمتوں میں نئی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی۔    فروری 2027،گیس ٹیرف میں دوسرے مرحلے کا اضافہ کر کے بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے اس بار صرف معاشی نہیں بلکہ انتظامی اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔ نئی شرائط کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) کو مزید خودمختار، غیر سیاسی اور شفاف بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ اور فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ عالمی ادارے نے واضح کیا کہ پاکستان بیشتر مالی اہداف حاصل کرنے میں تو کامیاب رہا، مگر ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی بعض اہم اصلاحات ادھوری رہنے کی وجہ سے یہ نئی شرائط لگانا پڑیں۔

مزیدخبریں