پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

05:49 PM, 15 May, 2025

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیاں زبردست رہیں، اور 100 انڈیکس اپنی تاریخ کی سب سے بلند سطح پر بند ہوا۔

آئندہ وفاقی بجٹ میں تعمیراتی سیکٹر کو فروغ دینے کی توقعات کے باعث مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جب کہ کاروبار کے دوران یہ رجحان اس وقت مزید بہتر ہوا جب یہ خبر سامنے آئی کہ اسٹاک مارکیٹ پر کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا۔

100 انڈیکس میں 1,425 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور انڈیکس 1,19,961 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کے دن مارکیٹ میں 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کے اختتام پر مجموعی سرمایہ مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 147 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ حجم 14,385 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں