سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن نمایاں کمی

05:14 PM, 15 May, 2025

کراچی: بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کے لیے بڑی ریلیف سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 6,700 روپے سستا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,745 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 67 ڈالر گھٹ کر 3,168 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کے رویے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں