اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیاں روکے، یہ ناقابلِ قبول ہے: برطانوی وزیر

02:28 PM, 15 May, 2025

لندن :  برطانیہ کے مشرقِ وسطیٰ کے وزیر ہامیش فالکنر نے غزہ کی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی سرحد پر خوراک اور امدادی سامان ضائع ہو رہا ہے جبکہ اندر لوگ بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزیروں کی جانب سے امداد کو بطور "دباؤ ڈالنے کا ہتھیار" استعمال کرنے کے بیان کو ظالمانہ اور ناقابلِ دفاع قرار دیا۔

ہامیش فالکنر نے کہا کہ برطانیہ ایسے کسی بھی امدادی نظام کی حمایت نہیں کرے گا جو سیاسی یا فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو، یا جس سے عام شہریوں کی زندگی کو خطرہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا مطالبہ کر رہی ہے کہ اسرائیل امداد پر عائد پابندیاں ختم کرے، یرغمال افراد کو رہا کرے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے اور فوری جنگ بندی کی راہ ہموار کرے۔

مزیدخبریں