پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق

02:05 PM, 15 May, 2025

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں جانب سے سرحدی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ یہ سیز فائر کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تیسرا رابطہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات چیت میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیز فائر برقرار رکھا جائے گا اور پیر کے دن ہونے والے پچھلے رابطے میں طے شدہ صورتحال (سٹیٹس کو) کو جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ حالیہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کم کرنا ہے۔

اس رابطے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان شفقات علی خان آج اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

مزیدخبریں