حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم، کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار

01:51 PM, 15 May, 2025

لندن :  سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اب دوبارہ برطانیہ میں کاروبار کرنے کے اہل ہو گئے ہیں، کیونکہ ان کا دیوالیہ پن ختم ہو چکا ہے۔

برطانوی ٹیکس ادارے HMRC نے تصدیق کی ہے کہ حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہو گیا، اور ان پر اب کمپنی چلانے یا ڈائریکٹر بننے پر کوئی پابندی نہیں رہی۔

 ان پر الزام تھا کہ انہوں نے تقریباً 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ تاہم، حسن نواز نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے وقت پر ٹیکس دیا تھا، لیکن HMRC نے ایک طویل مدت گزرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کر دیا، جس کی وجہ سے انہیں دیوالیہ ہونے کی درخواست دینا پڑی۔

محکمہ ٹیکس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے، اسی لیے ان کا دیوالیہ پن قانونی طور پر ختم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں